Chia Seeds

 1,000.00

200 g Pack

Including delivery charges

Delivery : 7 days

Soak Chia Seeds in normal water over night or in warm water or milk for 30 minutes. The Seeds will gel up and ready to eat as pudding or diluted as delicious drink. This Chia pudding can be kept in the fridge for several days. It can be added in water, milk, yogurt, morning cereals as topping on desserts. Chia Seeds as such are almost tasteless, so add sugar or spices of your choice.

Category:

چِیا سیڈایک نئی سپر فوڈ

ترقی یافتہ ممالک میں آجکل سپر فوڈز کا بہت چرچا ہے اور لوگ اپنی صحت بہتر بنانے کے لیے اپنی خوراک میں سپر فوڈ کا استعمال بڑھارہے ہیں۔ 2009ء میں یورپی یونین نے چِیا فوڈ کو بطور بنیادی خوراک منظور کرکے اجازت دی ہے کہ خوراک کاپانچ فیصد حصہ چِیا کے بیج پر مشتمل ہونا چاہیے سپر فوڈ ایسی اجناس کو کہتے ہیں جن میں انسانی صحت کے لیے ضروی اجزا ء کافی زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اِ ن   میں مورنگا، قینواء، امارنتھ، بَک وہیٹ اور چِیا وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے بیج میں دوسری غذائی اجناس سے کہیں زیادہ اومیگا3-، کیلشیم، اینٹی آکسیڈنٹس جبکہ آئرن اورپروٹین ، جئی ، جو اور گندم سے زیادہ پائے جاتے ہیں اِس کے علاوہ وٹامنز اور منرلز کابھی قدرتی ذریعہ ہے اور مکمل طور پر گلوٹن سے پاک ہے۔چِیا جسم کو بنیادی غذائی اجزاء فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خطرناک بیماریوں کے خلاف بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

یہ ایک قدیم خوراک ہے جو ہزاروں سال قبل جنگجو اور ایتھلیٹس چِیا کے بیج کھاتے تھے جو انہیں جنگ کے دوران کیے جانے والے مشقت بھرے کام اور غذا کی عدم دستیابی میں قوت فراہم کرتے تھے۔ ایک تحقیق کے مطابق انسان کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے جتنی قوت(انرجی) کی ضرورت ہوتی ہے یہ انرجی اِسکے بھگوئے ہوئے بیج کے صرف دو چمچ کھانے سے با آسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔ چِیا کے بیج کی ایک منفرد اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اپنے وزن سے کئی گنا زیادہ پانی جذب کرلیتے ہیں جوکہ انسان کو پانی کی کمی سے بچاتے ہیں۔

چِیا میں بہت سی بیماریوں کے قدرتی بچائو کے فوائد درج ذیل ہیں:

٭            اس میں موجود اومیگا3- فیٹی ایسڈ ز  امراض ِقلب ، ذیابیطس اور مدافعاتی مسائل میں مفید ثابت ہوتے ہیں

٭            جسم کو باقاعدہ کام کرنے اور صحت مندر کھنے کے لیے روزانہ وٹامنز، معدنی اجزاء(منرلز) ، اینٹی آکسیڈنٹس/کینسر کے امکانات کو کم کرنے والے اجزاء، پروٹین اور فائبر کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ باآسانی چِیا کے بیج سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

٭            یہ خون میں شوگر کی مقدار کو مستحکم رکھتے ہیں اس وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

٭            اس کے بیج نے اپنے اندر وافر مقدار میں پانی جذب کیا ہوتاہے جو نظامِ انہضام کو تقویت بخشتا ہے اور قبض سے بھی بچاتا ہے

٭            اسکے بیج خون کی ایک خطرناک بیماری انیمیا کے علاج میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

٭            اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں موجود نقصان دہ کیمیکلز اور اجزاء کے اثر کو زائل کردیتے ہیں اور اس کے علاوہ بڑھاپے کے عمل کی رفتار کو بھی کم کرتے ہیں اور چہرے کو تروتازہ رکھتے ہیں۔

٭            اس میں موجود کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم وغیرہ ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور عمر رسیدہ عورتوں میں گھٹنوں اور پٹھوں کے امراض سے بھی بچاتے ہیں۔

٭            دماغ کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے ہیں جوکہ ایک اچھا حافظہ رکھنے کی ضمانت ہے۔

طریقہ استعمال

چیا سیڈ کی روزانہ خوراک صرف 2 چائے والے چمچ ہیں یہ کوئی پیٹ بھر کے کھانے والی خوراک نہیں۔100 گرام پورے مہینے کے لئے ایک فرد کے لئے کافی ہوتا ہے۔ چیا کے بیج کو  6-5 گھنٹے سادہ پانی میں یا صرف آدھا گھنٹہ گرم دودھ میں بھگو کر رکھنے سے یہ پھول کر قابلِ استعمال ہو جاتا ہے۔ اس کو شربت، دودھ، لسی یا صرف پانی میں میں شامل کر کے پیا جاتا ہے۔ بھگوئے ہوئے چیا کو سیریل، دلیہ ، دہی، فروٹ چارٹ، دہی بڑے، کیک وغیرہ  میں شامل کر کے بھی کھایا جاتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لئے  دودھ  میں چیا اور ہلدی شامل کر کے  بطورناشتہ  استعمال کیا جاتا ہے۔

نوٹ: بازار میں کچھ لوگ تخم بالیگو (تخم ملنگاں) کو چیا کہ کر بیچ رہے ہیں۔ یہ دونوں بالکل مختلف پودے، مختلف افادیت اور غذائیت کے حامل پودے  ہیں۔ چیا   کا نباتاتی نام Salvia hispanica ہے جبکہ  تخم بالیگو  کا سائنسی نام Lallemantia royleana ہے۔ چیا کو دنیا بھر میں   بطور سپر فوڈ  جانا جاتا ہے  تخم بالیگو   ایک مقامی جنس ہے ۔ چونکہ چیا کہ پاکستان میں باہر سے متعارف کروایا گیا ہے اس لئے اس کا کوئی الگ مقامی نام بھی نہیں ہے اور اردو میں بھی چیا ہی کہتے ہیں.

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Chia Seeds”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Network Integration by Acurax Social Media Branding Company
Visit Us On TwitterVisit Us On FacebookVisit Us On PinterestVisit Us On Linkedin